بلوچستان کو ترقی سے روکنے کیلئے ہمارے ہی لوگوں کو ہمارے خلاف اکسایا جا رہا ہے،ضیاء لانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام تعلیم کو اپنا مشن بنا کر تخریب کاری کو رد کریں تعلیم ہی وہ زیور ہے جس سے اندھیروں کو مٹایا جاسکتا ہے بلوچستان کی عوام اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے کے خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ سمیت سب کو اپنے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پیش کر کے بلوچستان کی ترقی میں ساتھ دینا ہوگا والدین اپنے بچوں کو شعور کے ساتھ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔ تعلیم حاصل کرنے میں ہی اصل کامیابی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نفرت و انتشار بلوچستان کو مزید اندھیروں میں دھکیل دے گا، بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے مستقبل میں بھی بلوچستان کے نوجوان ہی ملک وقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے بلوچستان اور گوادر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے جدا نہیں کرسکتا ترقی یافتہ اور خوشحال گوادر ہی بلوچستان اور پاکستان کو ترقی کی پٹری پر ڈال سکتا ہے۔ دشمن ملک بھارت کی خواہش ہے کہ گوادر کے لوگ پسماندہ رہیں اور گوادر ترقی نہ کرے، بھارت بلوچستان کو ترقی سے روکنے کیلئے منفی پرپگینڈے کے ذریعے ہمارے ہی لوگوں کو ہمارے خلاف اکسایا جا رہا ہے، توڑ پھوڑ،جلاو گھیرؤ اور نفرت کسی بھی معاشرے کو تباہ کردیتی ہے دشمن کے بھکاوئے میں آکر چند ہمارے اپنے ہی لوگ ملک و صوبے کا نقصان پہنچاناچاہتے ہیں، دشمن کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

6 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

6 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

6 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

6 hours ago