کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کی منظوری نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس پالیسی کے تحت نوجوانوں کے مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے جامع سفارشات مرتب کی گئی ہیں، جن میں خصوصی طور پر نوجوان بچیوں اور ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود پر توجہ دی گئی ہے۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ یہ پالیسی بلوچستان کے نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے نوجوان مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں اور اس پالیسی کے ذریعے ہم انہیں ان کے خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کے لئے صوبائی حکومت نے یہ پالیسی ایک جامع مشاورت کے بعد مرتب کی ہے، جس میں تمام متعلقہ فریقین کی آرا کو شامل کیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت تعلیمی، سماجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت اور ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کے نوجوان اس پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور اپنے صوبے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…