پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی، 6 لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو سخت احتجاج ہوگا، لواحقین گریشہ


گریشہ(قدرت روزنامہ)لواحقین لاپتہ افراد گریشہ کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی صبح چار بجے کے قریب چھے گاڑیوں میں سوار افراد نے کوچو گریشہ میں ہمارے گاﺅں پر حملہ کیا، لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں، ہمارے نوجوان بچوں کو غیرقانونی حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا، ہمارے گھروں میں لوٹ مار کی گئی۔ ہمارے 6 نوجوانوں شاہ جان ولد سلیم جان، گوہر دین ولد خیر جان، محمد جان ولد لعل بخش، معیار ولد لعل بخش محمد، عارف ولد عبدالرحمن، منیر احمد ولد صبر کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا گیا جبکہ منیر بلوچ کو تشدد کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا۔ واقعے کے بعد ہم پولیس کے پاس گئے کہ ہماری ایف آئی آر درج کی جائے لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے صاف انکار کردیا۔ ہم نے اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے پہلے گریشہ مین سی پیک روڈ پھر ٹوبڑو نال کے مقام پر دھرنے دیے، اس دوران اے ڈی سی خضدار اے سی نال کے ساتھ درج ذیل نکات پر مذکرات کے بعد ہم نے احتجاجی دھرنا ختم کیا۔ ہمارے لوگوں کو بازیاب کیا جائے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کریں۔ ہمارے لوگ کس ادارے کے پاس ہیں تو اس ادارے کے نام، ہمارے لوگوں کے جان کی حفاظت کی ذمہ داری لی جائے۔ اے ڈی سی خضدار نے تحریری طور پر معاہدہ کیا کہ اگر پانچ دن تک ان نکات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو اس کا ذمہ دار میں انتظامیہ، مذاکراتی ٹیم خاص کر اے ڈی سی پر ہوگی، مذکرات کے بعد گورالدین ولد خیر جان، میار والد لعل بخش کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن باقی لوگوں کا کوئی پتا نہیں۔ اب 5 دن کے بجائے 19 دن گزر گئے لیکن ہمارے لوگوں کو بازیاب نہیں کیا گیا ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں اگر 48 گھنٹے کے اندر ہمارے باقی 3 لوگوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم جمہوری طور پر شدید احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ ہم اپنے بلوچ بھائیوں اور بہنوں سے عرض کرتے ہیں کہ یہ صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ظلم کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر ہم خاموش رہے تو ہماری ماں بہنوں کو روزانہ رلایا جاتا رہے گا، ہمارے نوجوانوں کو ہم سے چھین کر تاریک زندانوں میں لاپتہ کیا جاتا رہے گا۔ اگر ہم متحد رہے اور یکجہتی کے ساتھ آواز اٹھائی تو ضرور انصاف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ ؛خاتون صوبائی محتسب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون صوبائی محتسب کو کام سے روک دیا اور خاتون کیخلاف…

46 seconds ago

جیکب آباد ،ناراض بیوی کو منانے کیلئےآئے شوہر کو سسرالیوں نے آگ لگا دی، نوجوان جاں بحق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے جانے والے شخص کو…

47 seconds ago

عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ اختیارات کس کے پاس ہیں، زمر ک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سے اظہار خیال کرتے…

9 mins ago

کوئٹہ،اکثرعلاقوں میں گیس غائب، معمولات زندگی متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں…

14 mins ago

مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کیخلاف 23 نومبر کو بلوچستان بھر کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت سے اسکول وین سے اغوا ہونے والے بچے مصور کاکڑ کی…

20 mins ago

شعبان سے اغوا ہونے والوں کیلئے کسی آواز نہیں اٹھائی، ایک بچے کے لیے پورے شہر کو یرغمال بنادیا، جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق ترجمان حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے…

27 mins ago