رین ایمرجنسی، خضدار میں تفریحی مقامات پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں پکنک پوائنٹس پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کی ہدایت پر مون سون کی بارشوں کی پیش نظر خضدار میں پکنک پوائنٹس پر ایک ہفتے 15 اگست تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔خضدار کے مشہور و معروف پکنک پوائنٹس اور آبشار مولہ چٹوک چھارو مچھی پیرابراہیم اور دیگر تمام پکنک پوائنٹس پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار و لیویز لائن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے سیاحوں کو پیشگی اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل سے بچنے کےلئے پکنک پوائنٹس پر جانے کی زحمت نہ کریںدریں اثنا ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقے، ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں کیونکہ مون سون بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

4 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

4 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

4 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

4 hours ago