دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہئیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ دماغ کو تیز اور صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو روزانہ اخروٹ کھانے کو اپنی عادت بنا لیں۔
اخروٹ کی شکل بھی دماغ جیسی ہوتی ہے اور دماغی صحت کیلئے اخروٹ کی اہمیت اور افادیت بھی بہت زیادہ ہے۔
اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جبکہ یہ اینٹی آکسیڈینٹ، منرلز اور وٹامنز کا خزانہ ہوتا ہے۔
مختلف تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ ایک خاص مقدار میں اخروٹ کھانے سے دماغ صحت مند رہتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی بھر یعنی 28 گرام اخروٹ دماغ کو تیز اور فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اخروٹ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ 3 سے 4 اخروٹ کو لے کر اسے رات میں پانی یا پھر دودھ میں بھگو دیں اور صبح کھا لیں۔
اس کے علاوہ اخروٹ کو آپ اپنی مرضی کے مطابق بھی کھا سکتے ہیں، کچھ افراد کھانوں میں بھی اخروٹ کھاتے ہیں اور کچھ افراد سلاد میں ڈال کر بھی اخروٹ کو کھانا پسند کرتے ہیں، اخروٹ کو دونوں صورتوں میں ایک خاص مقدار میں استعمال بھی سودمند ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago