راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیرسیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا۔ وہ پاکستان مخالف نہیں تھے۔ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہئیے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں اور 39 سالوں تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دئیے گئے۔ محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں۔ جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…