جب تک صدر، وزیراعظم اور خالد مقبول کا اعتماد ہے کام کرتا رہوں گا، گورنر سندھ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر کی تبدیلی کی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا اور کہا ہے کہ جب تک صدر وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد ہے کام کرتا رہوں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد نے آج سندھ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد کے ہمراہ میڈیا ٹاک میں کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ امام مدینہ آج میری دعوت پر آئے،ان کی آمد پر ان کا اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد کا دورہ ضرور کارگر ثابت ہوگا، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں، سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جس پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج ملاقات میں پاکستان کی سلامتی اور معیشت کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب تک عہدے پر ہوں خدمت کرتا رہوں گا، ہم کام کر رہے ہیں، گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کا دعویٰ کسی اور کا تھا لیکن پورا ہم نے کیا ہے، جب تک صدر وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد ہے کام کرتا رہوں گا۔
اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گورنر کو ہٹانے کی افواہیں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں لیکن ایسا کہیں ڈسکس نہیں ہوا، گورنر ہاؤس میں عوامی فلاح کے کئی کام ہو رہے ہیں اور یہ کام ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتے، اگر کسی گورنر کو مقبولیت ملی ہے تو وہ کامران ٹیسوری ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

15 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

28 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

38 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

51 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

56 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

60 mins ago