روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کیساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم کی آفر ہوئی تھی، میں نے فلم سائن کرلی تھی، تمام دستاویزاتی کارروائی مکمل ہوگئی تھی۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ جب فلمساز نے مجھے فلم کے لیے ملبوسات دکھائے تو وہ سارے لباس بہت عجیب اور بولڈ تھے، میں اگر وہ لباس پہنتی تو آرام دہ محسوس نہیں کرسکتی تھی، لہٰذا میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب شاہ رخ خان کو معلوم ہوا کہ میں نے فلم کے لیے انکار کردیا ہے تو اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ کیا تم پاگل ہو؟ فلم سائن کرنے کے بعد انکار کیوں کررہی ہوں؟، پھر میں نے اُنہیں وضاحت دی کہ میں ایسے بولڈ لباس نہیں پہن سکتی۔
اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے میری بات سُن کر تمام صورتحال کو سمجھا اور میرے فیصلے کی حمایت کی۔روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ خوش اخلاق، نرم مزاج اور حاضر دماغ ہیں، اُن کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔
واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے اپنے انٹرویو میں فلم کا نام نہیں بتایا جبکہ وہ اس فلم کے علاوہ شاہ رخ خان کے ساتھ ‘جادو’ اور ‘زمانہ دیوانہ’ نامی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

Recent Posts

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

4 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

17 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago