تارکین وطن کی 3 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا


کراچی(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی میں توقعات کے برعکس 3ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد اور مسلسل دوسرے ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر کے باعث انٹربینک مارکیٹ جمعہ ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
آئی ایم ایف پروگرام کی جلد منظوری ملنے کی توقعات اور عالمی سطح پر پاکستانی بانڈز اور سکوک کی قدر میں 30 فیصد اضافے جیسی مثبت اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک سال کے لیے 12ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی ضمانت دینے پر آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری یقینی ہونے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

11 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

35 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

52 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago