لوہے اور اسٹیل کے 9 درآمد کنندگان نے ’منی لانڈرنگ‘ کرکے پورے نظام کی دھجیاں اڑا دیں


حکام کی ناک کے نیچے درآمد کنندگان تین مالی سال میں 10 ارب روپے ہڑپ کرگئے، کمپنیوں کا وجود نہیں تھا، تحقیقات میں انکشاف
کراچی (قدرت روزنامہ)لوہے اور اسٹیل کے تقریباً 9 درآمد کنندگان گزشتہ تین مالی سال میں 9.7 ارب روپے کی بڑی منی لانڈرنگ میں پکڑے گئے ہیں۔
بزنس ریکارڈرکی رپورٹ کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) ساؤتھ نے لوہے اور اسٹیل کے شعبے میں تقریباً 9.7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ایک بڑے کیس کا پردہ فاش کیا ہے۔
اس اسکینڈل کا تعلق 9 جعلی درآمد کنندگان سے ہے جنہوں نے ڈیوٹی ٹیکس کی مد میں 315 ملین روپے سے بچنے کے لیے ”مینوفیکچرنگ اسٹیٹس“ کا فائدہ اٹھایا۔پی سی اے ساؤتھ نے نو درآمد کنندگان کو آڈٹ نوٹس جاری کیے، تاہم کورئیر کمپنی کی جانب سے تمام نوٹسز اس ریمارکس کے ساتھ واپس کیے گئے کہ پتے ناقابلِ شناخت تھے۔
پی سی اے ٹیموں کی تصدیق کے بعد اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ 9 درآمد کنندگان کا وجود ہی نہیں تھا۔ ایف بی آر کے ڈیٹا بیس کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کمپنیوں نے 9.72 ارب روپے بیرون ملک منتقل کیے جب کہ مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کے غلط استعمال کے ذریعے حاصل کردہ غیر قانونی چھوٹ کے ذریعے 315 ملین روپے ٹیکس چوری کی۔
جانچ پڑتال نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 9 درآمد کنندگان کے انکم ٹیکس کے مطابق مالیاتی مالیت بہت پتلی تھی، جس کی وجہ سے اتنی بڑی درآمدات کی مالی اعانت انتہائی مشکوک تھی۔ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 9 درآمد کنندگان میں سے تین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہی نہیں کیے۔پی سی اے کی ٹیمیں ان دھوکہ دہی کی کارروائیوں کے پیچھے اصل ماسٹر مائنڈز کی شناخت کے لیے چھان بین کر رہی ہیں۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

3 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

8 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

15 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

18 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

19 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

23 mins ago