بلوچستان میں بارش اور سیلاب نے صوبے کا نقشہ بگاڑدیا


مختلف حادثات میں 20 جولائی سے اب تک 7 بچوں سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں بارش اور سیلاب نے صوبے کا نقشہ بگاڑدیا، مختلف حادثات میں 20 جولائی سے اب تک سات بچوں سیمت گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے.
طوفانی بارشوں اور سیلاب نے سب کچھ تہس نہس کردیا، درجنوں دیہات زیر آب، فصلیں برباد ہوگئیں۔ زیارت جھل مگسی، صحبت پور اور سبی میں ہر طرف پانی ہی پانی، ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
قلات، خضدار، لسبیلہ، اور دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے سے 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے 7 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 15 مکانات مکمل تباہ اور 34 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 343 افراد بے گھر ہوگئے 82 مویشی ہلاک ہوئے ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ 62 ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں اور مختلف اضلاع میں 5 پل بہہ گئے جبکہ 12 کلو میٹر کی سڑکیں متاثر ہوئیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمایات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارہ اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

8 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

34 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago