لاہور؛ کروڑوں مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد، خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ اور چوکی سگیاں پولیس لنے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 6 من سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
اے ایس پی شاہدرہ کے مطابق ملزمان سے 211کلو چرس جب کہ 40 کلو افیون برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کچرے کے ٹرک کی آڑ میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے، جنہیں خفیہ اطلاع پر پلاسٹک کے اسکریپ میں منشیات لے کر جاتے ہوئے گرفتار کیا کرلیا گیا۔
ٹرک سوار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے سپلائی کو ناکام بنایا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 2 جوڑے (میاں بیوی) بھی شامل ہیں جو مل کر منشیات فروشی کا دھندہ کرتے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عبد الباسط،صلاح الدین ،ابرار ،انمول ابرار،عامر بابو اور فاطمہ عامر بابو شامل ہیں۔ ملزمان کے زیر استعمال ٹرک کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

12 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

22 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago