مانڈیا (قدرت روزنامہ)لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کی غرض ہے بیٹی نے والد کی جانب سے استعمال کے لیے ملے سیل فون میں موجود اس کے افیئرز کی ویڈیو والدہ کو دکھا دیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں اس وقت لاک ڈاؤن کے باعث اسکول بند ہیں۔ اسکول کی بندش کے دوران طلبہ و طالبات کی تعلیم کو جارکھنے کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایسے میں مانڈیا شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیٹی کو آن لائن کلاس لینے کے لیے اپنا موبائل فون دے دیا۔
اس شخص کے لیے یہ فون اپنی بیٹی کو پڑھنے کے لیے دینا اس کے لیے اس وقت وبال بن گیا جب بیٹی نے فون میں والد کے دوسری خاتون کے ساتھ افیئر کی ویڈیوز تلاش کر لیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ اس بچی نے ان ویڈیوز کو اپنی والدہ کو بھی دکھا دیا۔ اب اس خاتون نے پولیس اسٹیشن اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کا دوازہ کھٹکھٹایا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر کو سزا ملے۔ دوسری جانب پولیس اور مقامی این جی اوز یہ معاملہ سلجھانے کی کوششوں میں لگے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی شادی 18 سال قبل ہوگئی تھی اور تقریباً 15 سے 17 سال کی عمر کی اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…