404 Error

معاہدے پورے نہ ہوئے تو پہلے سے زیادہ جوش و شدت سے عوامی تحریک چلائیں گے، جماعت اسلامی شعبہ خواتین

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے کہا ہے کہ معاہدوں کی عدم تکمیل کی صورت میں پہلے سے زیادہ جوش و شدت سے عوامی تحریک چلائیں گے . شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے عوامی دھرنے کے ثمرات سمیٹنے اور حکومت کی جانب سے عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے معاہدے پر دستخط کے بعد اظہار تشکر کے پیغام میں کہا ہے کہ بے لوث عوامی خدمت ، اہل وطن کے مسائل کا حل اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی جماعت اسلامی کا مشن ہے - اس کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی تمام قانونی اور جائز حربے استعمال کرتی ہے-جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کی قیادت صرف پسے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کی - دھرنے کو مستقل مزاجی اور صبر سے کامیاب بنانے والے عوام خود ہیں - جماعت اسلامی نے قیادت کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا تھا -

انہوں نے کہا کہ 14 دن جس مستقل مزاجی سے عام افراد ، مزدور ، دیہاڑی دار ، تنخواہ دار طبقے اور گھریلو خواتین کی گرمی اور حبس کے باوجود دھرنے میں شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عام آدمی مہنگائی ، بھاری بلوں اور ٹیکسز کے بوجھ سے کس قدر پریشان ہے- ارکان و کارکنان کی ان تھک محنت رنگ لائی اور ہم حکومت سے عوام کے لیے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں -اس پر ہم یوم تشکر منائیں گے اور عوامی جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا - معاہدوں کی عدم تکمیل کی صورت میں پہلے سے زیادہ جوش و شدت سے عوامی تحریک چلائیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں