404 Error

امام مسجد نبویﷺڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی نواز شریف سے ملاقات

مری (قدرت روزنامہ)امام مسجد نبوی ﷺڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی سابق وزیر اعظم نواز شریف ملاقات ہوئی .
ملاقات گورنمنٹ ہاوس کشمیر پوائنٹ میں ہوئی، امام مسجد نبوی سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے، میاں محمد نواز شریف کی جانب سے امام مسجد نبوی کے اعزاز میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا .

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ،مسجد نبوی صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے ہر مسلمان کی خاص عقیدت ہے ، اللہ تعالیٰ نے متعدد بار مسجد نبوی میں نوافل کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت نصیب فرمائی .

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو امام مسجد نبوی کی آمد پر بہت خوشی ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ، امام مسجد نبوی نے بھی پاکستان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر پاکستان اور عالم اسلام کےلیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی .

. .

متعلقہ خبریں