اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم کے طیارے کو پاکستان واپسی پر خصوصی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کا جہاز ایک بج کر 25 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ لینڈ کیا ،جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔
ان کے اہل خانہ صوبائی وزرا سمیت ،واپڈا کے عہدے داروں اور دیگر محکموں سمیت ان کے مداح بڑی تعداد میں ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
قومی ہیرو ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچيں ہیں، ان کی پرواز ٹی کے 714 جیسے ہی لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچیں تو رن وے پر طیارے کو خصوصی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔
لاہور ائیرپورٹ پر مداحو ں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس پر سوار کیا گیا، قومی ہیرو نے بس پر سوار ہو کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا او رہاتھ اُٹھا کر عوام کے نعروں اور محبتوں کا جواب دیا۔
بعد ازاں ارشد ندیم کا قافلہ ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر ائیرپورٹ سے براستہ موٹر وے میاں چنوں کی طرف روانہ ہوا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔
ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…