پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کون کریگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کریں گی۔
فائقہ ریاض نے ان کھیلوں میں 100 میٹر کی دوڑ میں شرکت کی تھی جہاں وہ ابتدائی راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں۔
دیگر پاکستانی ایتھلیٹس، جن کی تعداد 6 ہے، اپنے ایونٹس مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے حاصل کیا تھا، ان کے علاوہ دیگر تمام ایتھلیٹس اپنے ایونٹس کے پہلے راؤنڈ سے بھی آگے نہیں جا سکے تھے۔
اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کے چیف ڈی مشن محمد شفیق اور چیف میڈیکل آفیسر میثاق رضوی بھی موجود ہوں گے ۔ یہ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے شروع ہوگی۔
پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب دنیا بھر کے مختلف ممالک کے لیے ایک اہم موقع ہوگا جہاں ایتھلیٹس اپنی کاوشوں کا جشن منائیں گے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

5 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

9 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

11 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

22 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

25 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

53 mins ago