فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: منیر اکرم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کے لیےخطرہ ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فتنہ الخوارج اورالقاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری فتنہ الخوارجی اور داعش کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو سمجھناہوگا کہ دہشت گردی پر قابوپائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشت گرد افغانستان پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پرکارروائی کی جائے۔
عبوری افغان حکومت سے متعلق منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

1 min ago

پاکستان آنا میرا دیرینہ خواب تھا، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالا لمپور(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے…

7 mins ago

حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے…

8 mins ago

حکومت مزید نہیں چل سکتی، ملک میں فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، جے یو آئی

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

21 mins ago

سوات میں پولیس وین پر بم حملے میں 4 اہلکار زخمی

سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔…

35 mins ago