کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس کے حملے نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی .
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی میں ضیاءالدین احمد روڈ پر کارروائی کی گئی، چیکنگ کے دوران ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30 کلو گرام ہیروئن (کرسٹل) برآمد ہوئی .
اے این ایف ترجمان کے مطابق موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا . ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 ملین ڈالر ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .
. .