گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ) گوجرانوالہ میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے ایک گھنٹے تک آٹے کے ڈرم میں بند رہنے کے باعث10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی . ریسکیو ٹیم کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ الیاس کالونی میں پیش آیا .
ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ 3 بہنیں گھر میں چھپن چھپائی کھیل رہی تھیں،اس دوران ایک بہن گھر کی دوسری منزل پر پڑے آٹے کے ڈرم میں جاکر چھپ گئی . ریسکیو ٹیم کے مطابق آٹے کا ڈرم لاک ہونے کے باعث بچی کا دم گھٹ گیا اور وہ انتقال کرگئی .
. .