لاہور( قدرت روزنامہ )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم انکا شایان شان استقبال کریں .
لاہور ایئرپورٹ پرنجی ٹی وی جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی ہیروز کی تکریم کرنی چاہئے .
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے رول ماڈل ارشد ندیم جیسے لوگ ہونے چاہئیں، ارشد کو سپورٹس پر فوکس کرنا چاہئے اور ایمبیسیڈر آف سپورٹس بننا چاہئے . خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کو سپورٹس کلچر کے احیا میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے .
. .