404 Error

ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے،شان مسعود

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں،ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے .

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نےکہاکہ موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی،آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیتے نہیں ،ان کاکہناتھا کہ کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے،بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں .

کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کاکہناتھاکہ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنےکو مل رہا ہے،ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں،10ماہ سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تاہم کھلاڑیوں کا مائنڈسیٹ بہترین ہے،ان کاکہناتھا کہ ٹیم کے ریڈبال اور وائٹ بول کوچز بہترین ہیں،سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر آئے تھے،اگر ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں لیڈر کرنا ہے تو ہمیں کھیلنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں