جہیز واپس نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر قانون کا بیٹا گرفتار کرلیاگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پولیس نے عدالتی حکم پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے بیٹے وقار وصی کو گرفتار کرلیا، عدالت نے 20 مارچ 2018 کو وقار وصی کو سابقہ بیوی کو زیورات واپسی کا حکم دیا تھا، لیکن وقار وصی نے عدالتی فیصلے کو طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اپنی مطلقہ بیوی کو جہیز کا سامان واپس نہیں کیا۔
سینئر سول جج فیملی کورٹ قدرت اللہ نے وقار وصی کی گرفتاری کا حکم سناتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ وقار وصی کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے پر ایک سال سے قبل ہی رہا کر دیا جائے۔جج قدرت اللہ نے فیصلے میں کہا کہ وقار وصی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے اور جہیز کا سامان واپس نہ کرنے کا کوئی مناسب جواز بھی پیش نہ کر سکے۔
وصی ظفر کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے تھا اور پرویز مشرف کی کابینہ میں وفاقی وزیرِ قانون تھے۔ وہ رواں سال 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

48 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

55 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago