مرضی کے فیصلوں کیلئے حکومت عدلیہ کو دبارہی ہے، عمر ایوب


سرگودھا(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلوں کے لیے حکومت عدلیہ کو دبارہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئی جہاں کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ جعلی حکومت عوام پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے، مہنگائی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھے گی، حکومت عدلیہ کو دبانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاسکیں، کرپٹ ترین حکومت ہے ن لیگ ہر ممکن ہمارے لوگوں کو دبانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں ںے کہا کہ فارم 47 کے پیداوار حکمرانوں سے معاملات نہیں چلائے جا رہے، عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے عوام مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ سندھ کے حالات ابتر ہیں جہاں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

19 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago