تین سے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم پر 5 سے 15 لاکھ روپے تک لاگت آتی ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھاری بجلی بلوں سے تنگ عوام شمسی توانائی کے ذریعے بجلی بنانے اور فروخت کرنے والے اداروں کے جان لیوا بلز سے جان چھڑا رہے ہیں۔
لوڈشیڈنگ کا عذاب اوپر سے بجلی کے ناقابل برداشت بل، پاکستان کے ہر دوسرے شخص کا ان دنوں یہی مسئلہ ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے عوام اور تاجر کارخانوں اور گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کررہے ہیں۔
ملک میں بجلی کا ایک یونٹ 65 روپے تک جا پہنچا ہے اس کے مقابلے میں شمسی توانائی سے حاصل بجلی کا یونٹ زیادہ سے زیادہ 7 روپے اور بڑا سسٹم لگانے پر صرف 2 روپے کا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 7 ہزار میگاواٹ سولر پینلز اور برقی آلات درآمد کئے جاچکے ہیں۔ جس میں سے عوام اب تک تین ہزار میگاواٹ کے سولر سسٹم لگاکر سستی بجلی حاصل کررہے ہیں۔
ماہرین نہ صرف سولر سسٹم لگانے کا مشورہ دیتے ہیں بلکہ کہتے ہیں کہ بیٹریز سمیت دیگر بنیادی اجزا کے انتخاب میں کوالٹی کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ برقی آلات محفوظ رہیں۔
ماہرین کے مطابق 5 سے 10 مرلے کے گھر کیلئے 3 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم کافی ہے جس پر 5 سے 15 لاکھ روپے تک لاگت آتی ہے اور 5 کلو واٹ سے اوپر کے سولر سسٹم پر ایئر کنڈیشنڈ بھی چلایا جا سکتا ہے۔
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…