فخر زمان اور شرجیل خان کو قومی ٹیم کیلئے اوپننگ کرنی چاہیئے: شاہد آفریدی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا خیال ہے کہ فخر زمان اور شرجیل خان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے اوپننگ کرنی چاہیئے۔ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن میں بات کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ فخر اور شرجیل پہلے پاور پلے کے اندر کھیل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ فخر زمان اور شرجیل خان کو ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے لیے اننگ کا آغاز کرنا چاہیئے، اگر ان میں سے ایک بھی چل جاتا ہے تو ہم پہلے 6 اوورز میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلیں گے۔
واضح رہے کہ فخر زمان پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہیں لیکن شرجیل خان کو میگا ایونٹ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

44 سالہ شاہد آفریدی بھی فخر زمان کے بلے بازی سے متاثر نہیں ہیں۔ موجودہ اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کے بعد بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا رول دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں فخر زمان کی بیٹنگ پوزیشن سے خوش نہیں ہوں، میں نہیں جانتا کہ کس نے اسے 5 یا 6 نمبر پر بیٹنگ کرنے کو کہا ہے کیونکہ وہ اپنے کیریئر میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلے ہیں، ہماری ٹیم کو ان جیسے اوپنر کی ضرورت ہے جو پہلے چھ اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے حال ہی میں پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیے جانے والے نوجوان ہارڈ ہٹر اعظم خان پر زور دیا کہ وہ بیٹنگ اور فٹنس پر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو فی الحال قومی ٹیم کا حصہ نہیں بننا چاہیئے کیوں کہ ان کے پاس مطلوبہ فارم اور فٹنس نہیں ہے، انہیں ابھی فارم اور بالخصوص فٹنس پر سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

1 min ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

13 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

14 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

16 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

26 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

33 mins ago