پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔
لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مہمان ٹیم کو سیکیورٹی اداروں کے حصار میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل لے جایا گیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 14 اگست سے ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کا آغاز کرے گی، قذافی اسٹیڈیم میں 3 دن تک ٹریننگ کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہوگی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ کراچی میں 30 اگست سے3ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش اسکواڈ
نجم الحسن شانتو (کپتان)، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قومی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔
پاکستان اسکواڈ
شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

9 mins ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

15 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

18 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

33 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

42 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

44 mins ago