اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16اگست سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کمی ہوسکتی ہے اور ڈیزل 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے جب کہ 16 اگست میں ابھی تین دن باقی ہیں اور پی او ایل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…