وہ 10 مواقع جب پاکستان اقوامِ عالم کے افق پر ستارے کی مانند چمکا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نمبر ون ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ وہ نہ صرف 40 سال بعد اولمپکس کا طلائی تمغہ گھر لے آئے بلکہ 92.97 میٹر لمبی تھرو کرتے ہوئے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ اس سے قبل سب سے لمبی تھرو 90.57 میٹر لمبی تھی جسے ناروے کے ایتھلیٹ نے بیجنگ اولمپکس 2008 کے دوران پھینکا تھا۔
ارشد نے یہ کارنامہ 9 اگست کی شب کو سرانجام دیا اور یقیناً یہ پاکستان کے لیے ایک اہم موقع تھا کیونکہ 32 سال بعد اولمپکس کا کوئی تمغہ ملک کے حصے میں آیا تھا، اور یہ تو لائے بھی گولڈ تھے، ذیل میں اسی طرح کے چند مواقع درج کیے گئے ہیں جب پاکستان اقوام عالم کے آسمان پر ستارے کی مانند چمکا تھا۔
14 اگست 1947
یہ وہ مبارک دن ہے جب پاکستان بطور ایک آزاد ریاست کے دنیا کے نقشے پر ابھرا تھا۔ جدید ریاستی دنیا کی تاریخ میں یہ واحد ریاست تھی جو قومیت کے بجائے نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی۔ پاکستان کا معرض وجود میں آنا کسی معجزے سے ہر گز کم نہ تھا کیونکہ بیک 2 طاقتوں سے رہائی پانا بظاہر ممکن نہیں تھا۔
7 جون 1962
اس دن پاکستان خلا میں جانے والے پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا تھا۔ پاکستان کے 5 نوجوان سائنسدانوں نے بلوچستان کے ساحلی علاقے سونمیانی سے ملک کا پہلا اسپیس راکٹ خلا میں لانچ کیا تھا۔ اس پروجیکٹ کی سربراہی ڈاکٹر طارق مصطفیٰ نے کی تھی اور پاکستان کو نہ صرف پوری مسلم دنیا بلکہ بھارت اور چین سے بھی پہلے خلا میں راکٹ بھیجنے والا ملک بنا دیا تھا۔
6 ستمبر 1965
یہ دن، جسے یومِ دفاع کا نام دیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ کا عصر آفرین دن ہے کیونکہ اس روز پاکستان کی فوج اور عوام نے بہادری، شجاعت اور قربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں، اس روز پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے ملک پر قبضہ جمانے اور ‘ناشتہ لاہور میں کرنے’ کی نیت سے حملہ کیا تھا مگر اسے منہ کی کھانی پڑی۔ 1965 کی جنگ میں نہ صرف مسلح افواج بلکہ عام شہریوں نے بھی کمال بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وطن کا دفاع کیا تھا۔
20 فروری 1974
یہ دن صرف پاکستان اور اسلامی ممالک بلکہ دنیا کی تاریخ کا اہم تھا کیونکہ اس دن پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے دوسرے سربراہی اجلاس کا میزبان بنا تھا، اس تنظیم کا قیام 1969 میں عمل میں لایا گیا تھا اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس کا کلیدی بانی رکن رہا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس اس حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس نے مسلم ممالک کے مابین اتحاد، خود انحصاری اور تعاون کی بنا ڈالی تھی۔
15 اکتوبر 1979
اس دن پاکستان کو پہلی بار نوبل انعام سے نوازا گیا۔ یہ انعام پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبد السلام کی پیش کردہ الیکٹرو ویک تھیوری کی وجہ سے ان کے حصے میں آیا۔ انہوں نے بنیادی طور پر ثابت کیا تھا کہ کائنات میں پائی جانے والی 4 بنیادی قوتوں میں سے 2 کمزور نیوکلیائی طاقت اور برقی مقناطیسیت بنیادی طور پر ایک ہی قوت کی 2 شکلیں ہیں۔
2 دسمبر 1988
اس روز پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے انتخاب سے عالم اسلام کا پہلا ملک بنا جس کی وزیراعظم ایک خاتون تھیں۔ محترمہ دو بار پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں مگر بدقسمتی سے ایک بار بھی اپنے اقتدار کی مدت پوری نہ کر سکیں۔ ایک خاتون کا دو بار وزیراعظم بننا کوئی معمولی بات نہیں ہے کیونکہ آج تک خود کو ترقی پسندیدیت کا چیمپئن کہنے والے امریکا میں کبھی کوئی خاتون برسرِ اقتدار نہیں رہیں۔
25 مارچ 1992
یہ دن پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی روز پاکستان نے پہلی بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا، اس کے علاوہ بھی پاکستان نے کرکٹ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں جن میں 2 بار ایشیا کپ، اور ایک ایک بار ٹی20 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا شامل ہے۔
28 مئی 1998
یوم تکبیر کہلائے جانے والے اس دن پاکستان جوہری طاقت والا واحد مسلمان ملک بنا تھا۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے خود کو ناقابلِ تسخیر بنایا تھا۔
10 اکتوبر 2014
اس روز پاکستانی شہری ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا تھا۔ وہ کسی بھی شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم سن فرد ہیں۔
5 جون 2021
دنیا بھر میں ہرسال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 2021 میں اقوام متحدہ نے پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرنے کا موقع فراہم کیا، جب پاکستان نے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی۔

Recent Posts

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

21 mins ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

37 mins ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

42 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

46 mins ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

56 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی اخبار کو مبینہ بیان – فوج نے پیشکش مسترد کردی

برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…

1 hour ago