اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے۔
لندن میں برطانوی ہم منصب یوویٹ کوپر سے ملاقات میں وزیرداخلہ نے یوویٹ کوپر کو منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کرمنلز مقدمات میں قانونی معاونت پربات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، مؤثر بارڈر مینجمنٹ،غیرقانونی تارکین وطن کے سدباب کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی وزیرداخلہ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کےساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خوشی ہوگی پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں، برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ غیرقانونی تارکین وطن سےنمٹنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…