حکومت چینی 89 روپے کی قیمت پر فروخت کروانے میں ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں کراچی والے سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے، چینی کی 89 روپے 75 پیسے فی کلو پر فروخت کے حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، چینی 90 تو کیا ملک میں کہیں 100 روپے کلو پر بھی دستیاب نہیں ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی والے سب سے مہنگی فی کلو چینی 115 روپے میں خرید رہے ہیں، جبکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ میں بھی چینی 110 روپے کلو، پشاور، بنوں، حیدرآباد اور بہاولپور والوں کو چینی 108روپے کلو مل رہی ہے۔

حکومت نے 16جولائی2021 سے اب تک 3 بار چینی کی سرکاری قیمت مقرر کی، آخری بار 31 ستمبر کو ریٹیل قیمت89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی، مگر سرکاری نرخ سے مہنگی چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔

Recent Posts

عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیرداخلہ سندھ کو ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ سندھ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے اسلام آباد…

12 mins ago

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا…

19 mins ago

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے لئے یکم محرم الحرام…

43 mins ago

پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس…

50 mins ago

بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا، نئے بھارتی قانون نے جوڑوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں نئے بھارتی قانون ”بھارتیہ نیائے سنہتا“ (بی این ایس)…

53 mins ago

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

1 hour ago