جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سننے سے معذرت کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست سننے سے معذرت کرلی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے درخواست کی تو دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے۔ آئندہ ہفتے میں بہاولپوربنچ پرمقدمات کی سماعت کروں گا یہ کیس اہم نوعیت کا ہے۔ عدالت آج ہی کیس فائل قائمقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہی ہے۔
شہری منیراحمد نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اورمختلف سیاسی جماعتوں کوفریق بنایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے فیصلے کوختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا۔عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کوغیر آئینی قراردیاجائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے علاوہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکا جائے۔

Recent Posts

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

2 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

11 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

20 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

44 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

51 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

58 mins ago