اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی، درخواست میں پی ایم سی کے کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 ء کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست میں کہا گیا کہ احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب ہوا، طلبا کو مناسب وقت دیئے بغیر امتحان کا نیا سسٹم متعارف کرانا درست نہیں۔
درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ آئین پاکستان کے تحت طلبا کو میرٹ پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملنی چاہیے، ایڈوکیٹ وقاص ملک نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست ان کی وفات کے بعد خود دائر کی ہے۔وقاص ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جمعے کے روز درخواست کیلئے وکالت نامے پر دستخط کیے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی۔ایڈووکیٹ وقاص ملک نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اچانک وفات کے باعث خود یہ پٹیشن دائر کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…