ایک ساتھ ہزاروں مچھلیاں ۔۔ جھیل میں ہوائی جہاز سے مچھلیاں گرانے کی ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)آج ہم آپکو ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے . امریکا کی ریاست یوتھا میں ہوائی جہاز سے مچھلیاں گرائی گئی ہیں یہاں یہ واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ یہ مچھلیاں ایک خاص مقصد کے تحت گرائی گئی ہیں اور وہ مقصد یہ ہے کہ ریاست یوتھا کی ایک جھیل میں مچلیوں کی تعداد بہت کم ہوتی جا رہی تھی .

اس لیے جہاز سے ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں گرائی گئیں تاکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو اور انکی افزائش نسل بھی ممکن ہو سکے . یہ ویڈیو ریاست یوتھا کے وائلڈ لائف ریسورسز ڈویثرن نے اپنے فیس بک پیج پر اپلوڈ کی ہے جس میں مچھلیوں کے ری اسٹاکنگ کے عمل کو دیکھا جا سکتا ہے . جو کہ دیکھنے والوں کیلئے خاصا دلچسپ تھا . واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر اب تک 1 ہزار سے زائد لائکس بھی آچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں