وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں کل 27 اقتصادی زونز میں سے 5 پر کام مکمل ہے . وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو خصوصی اقتصادی زونز میں زمین کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے . بجلی اور گیس کے کنکشن کی دستیابی، ٹیکس مراعات دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو صنعت کاری کو تیز کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ زیادہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں . انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں 65 فیصد 35 سال سے کم عمر افراد کی ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے . مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے برطانوی آن لائن خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں افراتفری سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوگا ، ہر صورت افغان طالبان کی حکومت سے بات چیت کی جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو افغانستان داعش کا گڑھ بن جائیگاعالمی برادری افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے ،وسط ایشیائی ممالک براستہ افغانستان بحرہند، پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ، مستحکم افغان حکومت داعش سے بہتر طریقے سے نمٹ سکتی ہے، امریکا کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، پاک فوج، ٹی ٹی پی کے درمیان خونی تنازع میں 80 ہزار جانیں ضائع ہوئیں،حکومت میں داخلے پر پابندی صرف سابقہ حکومت کے اراکین پر لاگو کی گئی ہے جو بدعنوانی میں ملوث تھی، طالبان کو وقت دیا جانا چاہیے،ٹی ٹی پی 50 گروپس پر مشتمل ہے ،وہ ان عناصر سے صلح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بات چیت کیلئے تیار ہیں،بھارت کی حکومت مکمل نسل پرست ہے ، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے، کشمیریوں کوفیصلہ کرنے دیا جائے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کار کمپنیوں کو بجلی، گیس کنکشنز اور ٹیکس مراعات دینے کی ہدایت کردی، پاکستان کو صنعتکاری کو تیز کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے سے متعلق اجلاس ہوا .
متعلقہ خبریں