صارفین تیار ہو جائیں، حکومت کا موسم سرما میں روزانہ گیس کی پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما میں چوبیس میں سے پندرہ گھنٹے لاہوریوں کے چولہے ٹھنڈے رہیں گے جبکہ گیس ڈاکٹر کی دوائی بن کر دن میں تین بار چولہوں کو روشن کرے گی،شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈان کر دیا جائیگا . ذرائع کے مطابق گیس شہریوں کے دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، کیونکہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے . سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ ایل این جی کم سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے . . .