صارفین تیار ہو جائیں، حکومت کا موسم سرما میں روزانہ گیس کی پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

 

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے موسم سرما میں گیس کی پندرہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو چوبیس گھنٹے کے دوران صرف نو گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سردیوں میں طویل گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما میں چوبیس میں سے پندرہ گھنٹے لاہوریوں کے چولہے ٹھنڈے رہیں گے جبکہ گیس ڈاکٹر کی دوائی بن کر دن میں تین بار چولہوں کو روشن کرے گی،شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ

دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈان کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق گیس شہریوں کے دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، کیونکہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے۔سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ ایل این جی کم سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور…

1 min ago

ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران حریم فاروق کی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو…

8 mins ago

کراچی میں ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی،باقی دالیں بھی مہنگی

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی کی مارکیٹ میں ہول سیل میں چنے کی دال ایک ہفتے…

13 mins ago

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ؛ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت آئیڈیاز 2024ء کی دوسری اسٹیرنگ…

17 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکڑانک میڈیا پر عدالتی رپورٹنگ پر پابندی…

31 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ…

49 mins ago