دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس‘صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، و اعلیٰ حکام کی شرکت ۔
آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس کی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ ۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر حکام کی بریفنگ ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مستونگ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے افسران کی نقل و حمل کے دوران مروجہ ایس او پیز پر عمل درآمد بابت رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے۔شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ فوج اور سرمچاروں کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ہے ۔
لیویز فورس ماضی کی طرح فعال کردار ادا کرتے ہوئے ملوث عناصر تک پہنچنے کی تگ و دو کرے ۔کسی بھی واقعہ میں فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے۔تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز کو مضبوط کریں گے۔
لیویز فورس کو ضروری سازو سامان اسلحہ اور گاڑیاں دی جائیں گی۔ہر سطح پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کریں گے۔سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔سوشل میڈیا کو دہشت گردی کے ٹول کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
دہشت گردوں کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Recent Posts

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

1 min ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

5 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

10 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

30 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

43 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

54 mins ago