الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے جلدانعقاد کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے جلدازجلد انعقاد کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کی معیاد 27جنوری 2019 کو مکمل ہوئی، کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مکمل ہو چکا، مختلف مقدمات کی وجہ سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کے لوکل کونسلز کی حلقہ بندی گزشتہ برس ستمبر میں مکمل کر لی تھی، الیکشن کمیشن کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخاب کا شیڈول بھی مورخہ 19اکتوبر 2023 کو جاری کیا گیا۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے دورٹ پٹیشنز میں 30اکتوبر کوالیکشن شیڈول پرحکم امتناعی دے دیا جو ابھی تک برقرار ہے، اس سلسلے میں آخری سماعت 25جولائی 2024 کو مقرر تھی ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کوئٹہ انتخابات کیس کی فوری سماعت کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

1 min ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

7 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

10 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

25 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

34 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

36 mins ago