افغان بارڈر پر پاسپورٹ کی شرط کیخلاف چمن میں دوبارہ دھرنے کا آغاز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سر حد ی شہر چمن میں پا کستان اور افغانسان کے در میا ن آ مد رفت کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ کی شرط کے خلاف منگل سے دوبارہ دھرنے کا آغاز کردیا گیا۔تاہم تاجر رہنما اور دھرنا کمیٹی کے ترجمان صادق اچکزئی کا کہنا ہے کہ چونکہ آمد ورفت کے پرانے طریقے کو اس کی صحیح حالت میں بحال نہیں کیا گیا اس لیے منگل سے دوبارہ دھرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔صادق خان اچکزئی نے بتایا کہ گزشتہ روز آل پارٹیز، تاجر اور لغڑی اتحاد کے درمیان ہونے والے اجلاس میں یہ طے پایا کہ دھرنے کو پرانے مقام پر سے ہی دوبارہ شروع کیا جائے کیا جائے۔انہوں نے کہا اس لیے شاہراہ پر پرانے مقام پر کنٹینر لگا کر سٹیج بنادیا گیا اور صبح دس بجے سے دھرنا شروع کردیا گیا۔صادق اچکزئی نے کہا کہ جب ہم قید تھے تو وہاں سرکاری حکام نے ہم سے مذاکرات کیئے اور ہمیں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ پہلے کی طرح چمن سرحد سے پاکستانی شناختی کارڈ اور افغان تزکرے کی بنیاد پر آمدورفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں سابق نگراں وزیر داخلہ ملک عنایت کاسی اور کمانڈر حاجی لالو اچکزئی ضامن تھے۔ان کا کہنا مذاکرات میں ہونے والے وعدے کے برعکس اب یہ کہا جارہا ہے کہ افغان تذکرے پر آنے والوں کو صرف باب دوستی سے پارکنگ تک جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ مطالبہ تھا کہ چمن اور قلعہ عبداللہ کے لوگ قومی شناختی کارڈ پر افغانستان جائیں گے جبکہ افغانستان کے صوبہ قندہار کے تختہ پل تک کے علاقے لوگ افغان تذکرے پر چمن سے متصل قلعہ عبداللہ تک آمدورفت کرسکیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

25 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

37 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

44 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

59 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago