ریکوڈک پروجیکٹ میں مخصوص لابی مقامی افراد کو نوکریاں نہیں دے رہی، نوکنڈی نوجوانان یکجہتی گروپ


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی نوجوانان یکجہتی گروپ کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ میں کچھ باہر کے ملازم، گوروں کی سرپرستی میں ایک لابی بنا رہے جو مقامی لوگوں کو دیوار سے لگانے کی ایک سازش ہے۔ نوید نامی ایک بندہ جو پہلے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ میں تھا، چاپلوسی کر کے مینٹینیس ڈیپارٹمنٹ کا لیڈ بن گیا اور اپنے مینٹینیس ڈیپارٹمنٹ کے منیجر کو مقامی لوگوں کے بارے میں غلط گائیڈ کررہا ہے اور حال ہی میں ایک اور پوزیشن مینٹینیس لیڈ کی اناﺅنس ہوئی ہے، اس پر بھی یہی شخص اپنا بندہ لانے کی کوشش میں ہے۔ جس سے علاقے کو لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مزید کہاگیا کہ اگر یہی رویہ رہا تو کیمپ میں ویسے علاقے کی لوگوں کی اتنی نمائندگی نہیں ہے تو اس سے حالات مزید بد تر ہوجائیں گے۔ مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں مقامی لوگوں کو دبانے کیلئے۔ ہم مینجمنٹ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کیا جائے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہمیں آتا ہے۔ B&B SKB اینڈ Enigma میں سارے باہر کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ کیا چاغی میں کام والے لوگ نہیں۔ ہاو¿س کیپنگ اسٹاف سے لے کر مینجر تک سب باہر کے ہیں۔ اس طرح کر کے کمپنی کیا دکھانا چاہتی ہے۔ کمپنی سوتیلے ماں اور سیندک پروجیکٹ کے نقش قدم پر چلنا شروع کی ہے۔ جس سے علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہے۔ لوکل بزنس کو پروموٹ کرنے کءباتیں ساری ہوا ہو گئی۔ مقامی تاجروں کو ریٹ کے نام پر بائی پاس کیا گیا۔ سرٹیفکیٹ کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں جس کی سربراہی سندھی لابی کررہی ہے، Wajedo جو انتہائی کرپٹ ادراہ ہے کروڑوں روپے سرٹیفکیٹس کے نام پر لے رہا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مینجمنٹ ہوش کے ناخن لے۔ حالات خراب ہونے سے حالات کو کنٹرول کرے ورنہ ذمہ دار چاپلوس مینجمنٹ کے لوگ ہونگے۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

2 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

8 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

12 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

20 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

22 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

23 mins ago