اسحاق ڈار کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی وزیراعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منگل کو یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جھکرانی، بلوچستان کے صوبائی وزرا، اعلیٰ افسران بھی موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی بہتری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے گورننس کی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ گورننس کو درست کرکے ہی ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط تعلق قائم رکھا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کے پی ایچ ڈی سائنس کے طالب علموں کے لئے دنیا کی 200 اعلیٰ جامعات میں اسکالر شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جبکہ اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت محروم طبقات کے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام متعارف کروارہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پسماندگی سے جڑے صوبے کے مسائل کو یکساں ترقی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مرکز سے فنڈز کا اجرا انتہائی محدود سطح پر ہوتا ہے اگر یہی تناسب برقرار رہا تو آئندہ کئی دہائیوں تک وفاقی فنڈڈ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے وفاقی حکومت کا پختہ عزم اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں امن و امان سے متعلق جامع موازنہ پیش کرتے ہوئے درپیش مسائل اور چیلنجز کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم پاکستان اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کے دل کے قریب ہے یقین دلاتے ہیں کہ درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے بلوچستان کو اس کے تمام جائز حقوق ملنے ضروری ہیں، ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی صورتحال مشکل ضرور ہے تاہم مایوس کن نہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معروض وجود میں آیا ہے پاکستان کے ساتھ جس نے غداری کی اسی دنیا میں اپنے انجام کو پہنچا اسحاق ڈار نے کہا کہ وقتی معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن مسلسل محنت اور پختہ عزم سے پاکستان کو ترقی کی پائیدار راہ پر گامزن کریں گے وسیع المدتی منصوبہ بندی کے لئے جامع روڑ میپ مرتب کررہے ہیں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کا پختہ بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے اور بلوچستان کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، اجلاس کے اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف جلد بلوچستان کا تفصیلی دورہ کرکے مسائل کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا۔

Recent Posts

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

10 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

29 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

40 mins ago

پاکستان میں پلاسٹک انسانی صحت اور قدرتی ماحول کس طرح تباہ کر رہاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…

50 mins ago

ریمبو کی بیوی اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد کئی سال نیا سوٹ کیوں نہیں خریدا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…

1 hour ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…

1 hour ago