جنوبی وزیرستان: فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بہادر جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے حوالدار نثارحسین اور نائیک رشید گل نے جام شہادت نوش کیا جبکہ نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت بھی خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Recent Posts

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

1 min ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

12 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

13 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

36 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

38 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

41 mins ago