اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان اور ان کے بھائی عظمت عیسیٰ کی جانب سے اراضی کا تحفہ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے اراضی کا تحفہ قبول کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحفتاً دی گئی اراضی زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سےمتصل ہے، اراضی پر عوامی فلاح کیلئے ماحولیاتی مرکز قائم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مرکز میں سیاحوں اور طلبا کیلئے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی، ماحولیاتی مرکز میں نمائشی ہال، ٹؤرسٹ سینٹر اور سیمینار ہال بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر 5 کنال سے زائد اراضی تحفے میں دینے کیلئے خط لکھا گیا تھا۔
قاضی خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کوعطیہ کرنے کیلئے خط لکھا تھا، اس خط پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط تھے۔
خط میں کہا گیا تھا کہ اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر (ماحولیاتی مرکز) کے طور پر استعمال کیلئے ہوگی اور قاضی خاندان کی یہ اراضی 14 اگست کو حکومت کے سپرد کی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…