اسحاق ڈار اور میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ، ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے افتتاح کیا۔اس موقع پر وزيراعليٰ بلوچستان مير سرفراز بگٹي نے كها كه منصوبے کی تشکیل اور عمل درآمد کے لئے تین ماہ کا مختصر وقت دیا گیا ۔بہت مختصر وقت میں عوامی نوعیت کا اہم منصوبہ شروع کرنے پر کمشنر کوئٹہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔بلوچستان میں عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جاررہی ہے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بریفنگ ديتے هوئے كها كه کوئٹہ میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے ۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں منصوبے پر کام شروع کردیا گیا۔آج سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی کمپنی گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرے گی ۔کوئٹہ سے روزآنہ 16 سو ٹن کچرہ اٹھایا جائے گا جس پر حکومت کے کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے۔میونسپل کارپوریشن اور نجی کمپنی کثیر الجہتی اقدامات کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کام کریں گے۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے کوئٹہ میں جدید سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے کے آغاز پر اظہار مسرت ۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے كها كه وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے۔کوئٹہ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے سے عوام کو صفائی ستھرائی کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ۔افتتاحی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، مشیران اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago