کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوے کیا انہوں نے ہدایات دی کہ ہرنائی متاثرین کی ہر ممکن امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کر کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر خاندان کو خیمے، راشن مہیا کیا جائے وزیر داخلہ نے کہا کہ قدرتی آفات میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر انسانی جذبے کے تحت متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں جب کہ زلزلے کے زخمیوں اور تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کی ہر ممکنہ مدد کی جارہی ہے۔ انہوں نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر اداروں، کارکنوں، افواج پاکستان، این جی اوز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel