وزیراعلیٰ مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کو ٹوٹنے سے بچائیں، ناراض ارکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ناراض ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد انہیں ازخود مستعفی ہو جاناچاہیے 65کے ایوان میں اگر کسی کے پاس 24کی اکثریت ہو تو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، وزیراعلیٰ مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کو ٹوٹنے سے بچائیں، پی ٹی آئی فرد واحد نہیں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحاد ی ہے، یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان میر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، بی این پی (عوامی) میر اسد اللہ بلوچ، پی ٹی آئی کے میر نصیب اللہ مری نے بلوچستا ن اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی،ارکان اسمبلی میر جان محمد جمالی، میر سکندر عمرانی، میر اکبر آسکانی، میر محمد خان لہڑی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ررہنماء سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی،میر عبدالرؤف رند، سمیت دیگر بھی موجود تھے، سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان میں سیاسی بحران ہے ارکان اسمبلی کی اکثریت نے وزیراعلی جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم پریس کانفرنس کی اور انہیں بتایا وزیراعلیٰ اسمبلی کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں مہربانی کرکے مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے عوام کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں وزیراعلیٰ کی وجہ سے صوبے میں انتظامی اور سیاسی جمود آچکا ہے افرا تفری کی کیفیت تاری ہے وزیراعلیٰ کو ہم باعزت راستہ دیتے ہیں وہ از خود مستعفی ہو جائیں وزیراعلیٰ نے ہمارا بات ہوا میں اڑا دی اور کہا کہ 12افراد کے کہنے پر میں مستعفی نہیں ہونگا لہذا آج 14ارکان اسمبلی نے تحریک عد م اعتماد سیکرٹری اسمبلی کو پیش کردی ہے جس میں اکثریت بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی(عوامی)، پی ٹی آئی کے ارکان بھی تحریک عدم جمع کروانے والوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کو تنبیہ کرتے ہیں کہ انکے لئے معزز راستہ یہی بچا ہے کہ وہ خو د مستعفی ہوجائیں اور ووٹنگ کی نوبت نہ لائیں وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں ہے وہ خود بھی میڈیا پر اعتراف کر چکے ہیں کہ انکے پاس 24ارکان ہیں انہوں نے کہا کہ 65ارکان کی اسمبلی میں جس کے بعد 24ارکان کی حمایت ہو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اسی لئے وزیراعلیٰ حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں انکے لئے بہتر یہی ہے کہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور گورنر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلا ئیں اور اسمبلی کو نیا قائد ایوان منتخب کرنے کا موقع دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی کے رکن سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ جام کمال خان قد آور شخصیت ہیں اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں بلوچستان عوامی پارٹی جو 24ارکان پر مشتمل ہے یہ جماعت بہت محنت سے بنائی گئی وزیراعلیٰ اپنے اقتدار کی بجائے پارٹی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے مستعفی ہوجائیں۔ بی این پی (عوامی) کے میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ ہم ایک آئینی اور قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان میں بہت سی حکومتیں تبدیل ہوئیں جب برسراقتدار شخص بلوچستان کے وسیع ترمفاد میں کام کرنے، عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنیادی توقعات پوری نہیں کرتے تو ایسے لوگوں کو حکمرانی کا حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بنیادی اصول ہے کہ فرد کو اجتماع کے لئے قربان کیا جاتا ہے جام کمال خان ایک فرد بن چکے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی اپنی جگہ متحد ہے ہم ناراض نہیں متحد گروپ ہیں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی گنتی کو مسخ نہ کیا جائے اسمبلی کے ارکان 41نہیں 65ہیں جب حفیظ شیخ سینیٹ کا الیکشن ہارے تو وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیا مگر میں حیران ہوں کہ وزیراعلیٰ جام کما ل خان اعتماد کا ووٹ لینے سے کیوں کترا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام انتظامی،ترقیاتی کام بند پڑے ہیں صوبے میں مسائل بڑھ رہے ہیں انتشار پھیل رہا ہے وزیراعلیٰ عوام کو رحم کھائیں اور جان خلاصی کریں وزیراعلیٰ کو قبائلی، اخلاقی،سیاسی روایات کے تحت جام کمال خان کو عزت کا راستہ دیا اگر وہ کہتے ہیں مقابلہ کریں گے تو اس مقابلے میں ہار صرف جام کمال خان کی ہوگی اور کامیابی متحد گروپ کی ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بازی ہار چکے ہیں وہ ضد پر ہیں دوسری جانب وہ اپنی گاڑی میں پیسے رکھ کر لالچ دے رہے ہیں ہمارے گروپ نے لالچ اور دھمکی مسترد کی ہے ایک ہفتے بعد نئے وزیراعلیٰ حلف اٹھائیں گے،پی ٹی آئی کے میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی روز اول سے بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی ہے ہم آج بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں نہ کہ کسی فرد واحد کے 14ارکان نے عدم اعتماد جمع کردی ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان استعفیٰ دے دینا چاہیے اور عزت سے گھر جائیں ورنہ انہیں ایک ہفتے بعد اسمبلی اجلاس میں انہیں جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور ہم رابطے میں ہیں۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

36 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

53 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

58 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

1 hour ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

1 hour ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

1 hour ago