وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تین ماہ کی مختصر مدت میں کوئٹہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ پر کام مکمل کرکے فعال کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تین ماہ کی مختصر مدت میں کوئٹہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ پر کام مکمل کرکے فعال کردیا گیا منصوبے کا افتتاح بدھ کے روز ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا اس موقع پر کمشنر کوئٹہ/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس میں میونسپل کارپوریشن اور نجی کمپنی کثیر الجہتی اقدامات کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کام کریں گے اس میں بلوچستان حکومت کو کوئی اضافی اخراجات برداشت نہیں کرنے پڑیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فی گھر سے ماہانہ تین سو روپے کمپنی اکٹھے کرے گی جبکہ باقی ماندہ اخراجات نجی کمپنی ری سائیکلنگ سے پورے کرے گی اس طرح کے منصوبوں پر دیگر صوبوں میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں تاہم وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرکے فعال کردیا گیا ہے آج سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی کمپنی گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرے گی اور ایک محتاط سروئے کے مطابق کوئٹہ سے روزآنہ 16 سو ٹن کچرہ اٹھایا جائے گا جس پر حکومت کے کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے میونسپل سروسز کا روایتی پرانا فرسودہ طریقہ کار ختم کردیا گیا ہے اور اب صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ جدید مشینری کے ذریعے جمع کیا جائے گا ۔

 

اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تین ماہ کے اندر اندر منصوبے کی تشکیل اور عمل درآمد پر کمشنر کوئٹہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پختہ عزم اور کمٹمنٹ کو سراہا وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جاررہی ہے اور ہر شعبے میں گڈ گورننس کے زریعے سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوئٹہ میں جدید سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے کے آغاز پر اظہار مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے کوئٹہ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے سے عوام کو صفائی ستھرائی کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی افتتاحی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، مشیران اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمت میں کمی ، تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری

قیمت مختلف برانڈز کے لحاظ سے 1,480 سے 1,530 روپے کے درمیان ہے اسلام آباد…

11 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے…

15 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوروں پردستی بم حملہ، ایک جاں بحق،4زخمی،دو کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ…

18 mins ago

جلدی کریں، سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل پر شاندار آفر لگا دی

سوزوکی جی ڈی 110 ایس 25 فیصد ایڈوانس ادا کرتے ہوئے قسطوں پر حاصل کرنا…

22 mins ago

اسٹیٹ بینک نے 200 روپے کے پرائز بانڈ کی 99 ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)200 روپے کے بانڈ کا پہلا انعام ساڑھے سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا…

31 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائشگاہ پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد…

32 mins ago