وزیرِ اعظم کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری دینے کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کے دوران ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق جلد آپ کوخوشخبری ملے گی، چند دنوں میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کےبلوں میں کمی کیلئےکام کررہی ہے، بجلی کے بلوں میں کمی کےبغیرصنعت،زراعت ترقی نہیں کرسکتی، خون کےآخری قطرےتک بجلی کےبلوں میں کمی کرنےکیلئےجان لڑاؤں گا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کرپوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا، اللہ کا فضل ہے اس نے ہمیں آزادی کی نعمت عطا کی، ارشدندیم قوم کےہیرو ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی، قائداعظم کی لیڈرشپ کی قربانیوں کےنتیجےمیں آزادی ملی، ہندوستان اورسامراج سے آزاد ہوکرپاکستان آزادملک بنا، اس ملک کیلئےجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کو بھی سلام پیش کرتےہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کےبلوں سے عوام پریشان ہیں، ہم اس حالت تک کیسے پہنچےاس کی تلاش کرنی ہے، ہمیں احتساب کرکےمستقبل کی منصوبہ بندی کرناہوگی، بدقسمتی سےمعیشت ودیگرشعبوں میں زوال آتارہا۔
ان کا کہناتھا کہ گزشتہ77سال میں ہماراسفرقابل رشک نہیں رہا، تمام بہنوں بھائیوں کوسلام جنہوں نےپاکستان کیلئےخون کانذرانہ پیش کیا۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

4 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

14 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

40 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago