ملک کے تمام دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے اتحاد پر حملے کر رہے ہیں،قاسم خان سوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک کا نظام چلانے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں منتخب نمائندوں کے ذریعے عوام کی شمولیت کو یقینی بنانا جمہوریت کے لئے اہم ہوتا ہے ہر سطح پر خصوصاً نچلی سطح پر عوام کی نمائندگی کو یقینی بنانا جمہوریت کے فروغ کیلئے ضروری ہے۔یہ بات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ینگ پارلیمنٹرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں بلدیاتی نظام کے قیام،سیاسی انتظامی اور مالیاتی ذمہ داریوں کی منتقلی اور مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو باختیار بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو واضح کرتا ہے تاہم آئین کی رو سے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام صوبوں خصوصاً بلوچستان میں مقامی حکومت کے موثر نظام کا قیام بہت ضروری ہے یہ نظام بنیادی خدمات تک عام آدمی کی رسائی کو ممکن اور بہتر بنانے کو یقینی بنائے گا۔ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلوچستان میں مقامی حکومتوں کیکے قیام کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر نہ صرف آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ مقامی نمائندوں اور نوجوانوں کی بڑے سیاسی عمل کا حصہ بننے کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ دہشت گردی نے یہاں کے لوگوں شدید متاثر کیا ہے مگر قوم نے باہمی اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردوں کو فاش کر دی ہے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں قیام امن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسوقت سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں افراتفری پھیلانے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کے تمام دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے اتحاد پر حملے کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کہ ہماری نوجوان نسل کو اپنے اتحاد اور امن پسندی سے دشمن کے اس وار کا منہ توڑ جواب ہوگا اس سلسلے ہمارے متعلقہ ادارے جو پہلے ہی مستعد ہے انکو مزید متحرک کرنا ہوگا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

4 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

4 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

9 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

9 hours ago